شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی کارروائی

نیوز ٹوڈے :   شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوۓ سیکیورٹی اداروں نے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ـ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں میں ملوث کچھ دہشتگرد شمالی وزیرستان میں موجود ہیں - جس پر پاک فوج نے ان کے خلاف کارروائی کی ۔ اس کارروائی میں 6 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ـ آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران پاک فوج کا ایک جوان بھی دہشتگردوں کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے -

اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ ، گولہ بارود اور کثیر مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے - آئی ایس پی آر رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور شہریوں کے اغوا کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+