مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

مریم نواز

نیوزٹوڈے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کارڈز کو نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کے بعد جلد فعال کر دیا جائے گا، پنجاب بھر میں مرحلہ وار BHUs اور RHCs کی ری ویمپنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا منصوبہ بھی مانگا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں یکم مئی سے ادویات کی ہوم ڈیلیوری شروع کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے پیتھالوجی سسٹم میں بہتری لانے کے لیے سفارشات بھی مانگ لیں۔ انہوں نے پنجاب بھر میں پیتھالوجی لیب کے معیار کو بہتر بنانے کا حکم دیا اور اس حوالے سے لائحہ عمل بھی طلب کیا۔ اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے لیے سنٹرل پیتھالوجی لیب کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تین اضلاع میں میڈیکل سٹی بنانے کے لیے سفارشات اور تجاویز بھی طلب کیں۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں خالی، غیر آباد اور بند ہسپتالوں کی عمارتوں کی فہرست بھی مانگ لی۔ مریم نواز نے زور دے کر کہا کہ مفت ادویات کی فراہمی پنجاب کے عوام کا حق ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اپنا عہد پورا کریں گے۔ پسماندہ اور دور دراز شہروں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بھی علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا مکمل حق ہے۔ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا کوئی احسان کرنے کے مترادف نہیں ہے اور ہمیں احسان کرنے کا یہ رویہ بدلنا ہوگا۔ مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ہیلتھ کارڈ کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے بعد جلد فعال کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+