کھلاڑی اسامہ میر نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

کھلاڑی

نیوزٹوڈے: ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز کے مارجن سے شکست دے دی۔ اس شکست کے بعد قلندرز کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ اسامہ میر نے اپنے 4 اوورز میں 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ شاندار فتح حاصل کر کے انہوں نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا اور نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ملتان کے اسپنر اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ کے ایک اننگز میں بہترین بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+