اصل جنگ آج شروع ہونے والی ہے، رہنما شیر افضل مروت کا اعلان جنگ

شیر افضل مروت

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پرانی روایتوں کو اب ختم کرنا ہو گا ، ہمیں نیا نظام لانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف غیر قانونی کاروائی ہوئی تو میں سب سے پہلے آواز اٹھاوٗں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے اصل جنگ کا اعلان ہو گیا ہے، ہر ظلم کا بدلہ لیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ جو ادارہ ہمارے خلاف کاروائی کرے گا ، ہم نام لے کر اس کی بات کریں گے۔  شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے تھے کہ ہم ایوان میں جائیں، آپ نے ہمیں 9 مئی کو دہشتگرد کہا، عوام نے اپنا ووٹ دے کر ہمیں جتوایا ، اس وقت سارا نظام نظام عدل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+