اڈیالہ جیل میں قید ملزمان کے درمیان جھگڑا ، ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی

اڈیالہ جیل

نیوز ٹوڈے :  اڈیالہ جیل میں قید ملزمان کے درمیان لڑائی میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ـ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کی حوالات نمبر 8 میں یہ واقعہ پیش آیا ـ جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں قید ملزم محمد احسن نے مگ توڑ کر اس کے ہینڈل کو استعمال کرتے ہوۓ دیوار سے اینٹ نکال لی - اور اینٹ سے حوالات میں سوۓ تین قیدیوں پر حملہ کر دیا ۔ ملزم محمد احسن کے اس حملے میں 3 قیدی شدید زخمی ہو گۓ جن کے نام غلام ربانی ، حماد علی ، اور محمد شیراز ہیں -

جیل انتظامیہ کے مطابق حوالات میں سویا ہوا ایک اور قیدی محمد عمر اظہر جاگ جانے کی وجہ سے بچ گیا ـ زخمی قیدیوں میں سے غلام ربانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ـ اس واقعہ کی انکوائری 'ڈپٹی انسپیکٹر جنرل راولپنڈی ریجن' نے شرع کر دی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+