لودھراں شوہر نے بھائیوں کے ساتھ ملکر بیوی کو گنجا کر دیا
- 02, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : صوبہ پنجاب میں خاوند اور دیور نے مل کر زمین کی خاطر ایک عورت کے بال کاٹ کر اسے گنجا کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع (لودھراں) کے تھانہ میں متاثرہ عورت کی ماں نے اپنے داماد اور اس کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کروا یا ہے - متاثرہ عورت کی والدہ کے مطابق اس کے داماد نے شادی کرتے وقت نکاح کے وقت اپنی ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام پر کرا دی تھی -
میری بیٹی کی شادی کو 10 سال ہو گۓہیں ، لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی ـ متاثرہ عورت کی والدہ کا کہنا تھا کہ اب میرا داماد اور اس کے بھائی میری بیٹی سے وہ ایک کنال زمین اپنے نام کروانا چاہتے تھے ـ جس پر میری بیٹی نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے مل کرمیری بیٹی پر تشدد کیا اور اسے گنجا کر دیا - پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ عورت کی ماں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کے خاوند اور دیوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے -
تبصرے