کراچی تین ہٹی ، جمشید کوارٹر ، پولیس مقابلہ میں زخمی ڈاکو ہلاک ہو گۓ

زخمی ڈاکو ہلاک

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں تین ہٹی پل (جمشید کوارٹر) کے نزدیک پولیس سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے 2 مجرم ہلاک ہو گۓ ـ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ تین ہٹی کے علاقہ میں جمشید کوارٹر کے نزدیک ایک سفید کار میں 4 ڈاکو موجود ہیں- پولیس اہلکار جب گاڑی کے نزدیک پہنچے تو گاڑی میں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ـ جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو فرار ہو گۓ اور دو زخمی ہو گۓ -

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں ڈاکو ہسپتال منتقل کرتے ہوۓ راستے میں دم تور گۓ ـ جاں بحق ہونے والے ڈاکوؤں کی پہچان 'شاہد قریشی' اور 'محمد شاہد' کے نام سے ہوئی ہے ـ پولیس کے مطابق مذکورہ ہلاک ہونے والے ڈاکو 50 سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+