لکی مروت میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک بچہ ہلاک 4زخمی

مٹی کا تودہ

نیوز ٹوڈے :   لکی مروت میں مٹی کے تودے کے نیچے آ کر 4 بچے زخمی اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا ـ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے نزدیک ایک گاؤں (اچو خیل) میں پانچ بچے گھر کے قریب ایک برساتی نالے سے گزر رہے تھے ، کہ اچانک مٹی کا تودہ ان کے اوپر آن گرا جس سے پانچ بچے اس تودے کے نیچے دب گۓ ۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو مٹی کے نیچے سے نکال لیا ، جن میں سے ایک بچہ ہلاک ہو چکا تھا اور چار زخمی ہوگۓ -

زخمی بچوں کق مٹی کے نیچے سے نکال کر لکی مروت کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا - مٹی کے تودے کے نیچے آ کر زخمی اور ہلاک ہونے والے بچے آپس میں قریبی رشتہ دار تھے ـ اور ان کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان تھیں ـ زخمی بچوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+