خیبر پختونخواہ "بکا خیل" میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

علاقوں میں حادثات

نیوز ٹوڈے : پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں حادثات کی وجہ سے ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 30 کے قریب پہنچ چکی ہے ـ 'کے پی کے' کے علاقہ (بکا خیل) میں شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے ایک پرانے مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی ـ اس حادثہ میں گھر کے چھ لوگ چھت کے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گۓ -

ان ہلاک ہونے والے افراد میں میاں بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں ـ علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا ـ یہ بارشیں ایک اور علاقہ (مٹہ) میں ، جو کہ سوات کی تحصیل ہےایک اور مکان گرنے کی وجہ بنیں - مٹہ میں بھی ایک مکان گرنے سے 3 افراد مکان کے ملبے کے نیچے دب گۓ - اس سے پہلے "پی ڈی ایم اے" بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 بتا چکے ہیں پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اب تک 30 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ـ اور جانور بھی ہلاک ہو چکے ہیں ـ 'کے پی کے' کے نۓ وزیر اعلٰی  علی امین گنڈا پور نے ان حادثات میں ہلاک اور زخمی ہونےوالے افراد کے گھر والوں کو جلد از جلد امدادی چیک دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+