شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے کس کا دورہ کریں گے؟

وزارت عظمی

نیوزٹوڈے:  نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ بارش سے متاثرہ شہر گوادر کا کریں گے۔  رپورٹ کے مطابق، شہباز شریف منگل کو گوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔  وہ گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔  نو منتخب وزیر اعظم متاثرین گوادر کے لیے امدادی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔  خیال رہے کہ اس سے قبل گوادر میں مسلسل کئی گھنٹے کی طوفانی بارش کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔ ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہو گئیں تھیں۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+