گلوکار و مصنف ڈاکٹرامجد پرویز انتقال کرگئے

ڈاکٹر امجد پرویز

نیوزٹوڈے:  معروف گلوکار اور کئی کتابوں کے مصنف  ڈاکٹر امجد پرویز انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر امجد پرویز  کی طعبیت ایک ماہ سے ناساز تھی ، اور گردے فیل ہونے کے باعث ان کی وفات ہو گئی۔ ان کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔  ڈاکٹر امجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجنیئر ، کئی اردو اور انگریزی کتابوں کے مصنف و گلوکار بھی تھے، وہ آج کل ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فنکار میں ملکہ ترنم نورجہاں کے فن اور شخصیت پر اپنا تجربہ پیش کر رہے تھے۔ 



 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+