راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ درج

راحت فتح علی خان

نیوزٹوڈے:   لیجنڈری پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر وفاقی ادارہ ایف آئی کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔  ایف آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شعواہد نہیں ملے، وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے۔  منی لانڈرنگ کے الزام میں یہ انکوائری بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر شروع کی گئی تھی، اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے 182 مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+