چیف جسٹس اپنی سربراہی میں 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن قائم کریں، بلاول بھٹو
- 04, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بزرگوں سے اپیل کرتا ہوں کے ایسے فیصلے لیں ، جس سے ادارہ مضبوط ہو، پارلیمان کے ممبران کی تقرر کو لائیو چلنا چاہیے، محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان کا تیسری نسل کا نمائندہ ہوں جو منتخب ہوا ہوں۔ پارلیمنٹ کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی نے رکھا تھا، میں ان کا نواسا ہوں جس نے پھانسی قبول کی ، لیکن اپنے اصولوں پر سودا نہیں کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارلیمان سب کا ہے ، یہ ہاوٗس تمام اداروں کی ماں ہے، ایوان میں احتجاج کے نام پر ایک سودرے کو گولیاں دینے پو دکھ ہوا۔ نظام کو کمزور نہیں بلکہ احتجاج کے نام پر ایک دوسرے کو گالیاں دینے پر دکھ ہوا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ، جو لوگ یہاں احتجاج کر رہے ہیں، انہیں پچھلے 6 ماہ سے آئین یاد آرہا ہے وہ لیکچر دینا چاہیں تو ایک دوسرے کو دیں ہمیں نہیں، اگر یہ ہم سے جمہوریت کی بات کریں گے تو ہم ان سے کہے گے،"who the Hell are you؟
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے جو نکات پیش کیے ، اگر ان پر عمل ہوں تو ملک میں سے بحران ختم ہو سکتا ہے۔
تبصرے