پاکستان سے بیرون ملک اب کوئی بھی نہیں جا سکتا
- 04, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پاسپورٹ بنانے والوں کے لیے بری خبر، لاہور ریجنل پاسپورٹ آفس کا سرور تکنیکی خرابی کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عمرہ اور حج پر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سسٹم کی خرابی کے باعث لوگوں کو چار ماہ سے پاسپورٹ نہیں مل سکے۔ پاسپورٹ آفس میں بجلی کا بھی ناقص انتظام ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا ڈیٹا داخل نہیں ہوسکا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کو جلد از جلد ٹھیک کر لیا جائے گا۔
تبصرے