'ووٹ پی ٹی آئی کو ملا، وزیراعظم شہباز بن گئے' اسد قیصر
- 05, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: تحریک انصاف کے سینیر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے کہ فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اسمبلی اور عوام میں جدوجہد کریں گے۔ دھاندلی کے خلاف ہم سب دروازے کھٹکھٹائیں گے، ہمارے پاس اور کیا آپشن ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیے اور وزیر اعظم شہباز شریف بن گئے، اس پر ہم کیسے خاموش رہیں۔ عمران خان کسی سے بھی انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتے، وہ فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے۔ اسپیکر کا کہنا ہے سب سے پہلے ہم نے اس نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ آئندہ حکومت ہماری ہو گی اور ہم ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائیں گے۔
تبصرے