آٹھ مصر میں مسلم رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

اخوان المسلمون

نیوزٹوڈے:  مصر کی عدالت نے انتشار پھیلانے کے الزام میں اخوان المسلمون کے 8 رہنماؤں کے سزائے موت سنا دی۔  انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع ، محمد البلتاجی ، عمر زکی، اسامہ یاسین ، صفوت حجازی، عاصم عبدالماجد ، قائم مقام سربراہ محمود عزت کو سزائے موت سنادی۔

عدالت کی جانب سے 2021 کی ایک مقدمہ میں بھی فیصلہ سنایا گیا ، جس میں 37 ملزمان کو عمر قید اور 21 کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ چھے مدعا علیہان کو 15 سال قید اور سات کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو جون تا اگست 2013 میں سابق منتخب مصری صدر محمد مرسی کے حق میں مظاہرے کرنے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی۔ اس کے علاوہ 80 سالہ اخوان رہنما محمد بدیع طویل عرصے سے زیر حراست ہیں۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+