مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر امریکا کا ردعمل

مریم نواز

نیوزٹوڈے: امریکہ نے مریم نواز کا پنجاب کی وزیر اعلی بننے کو سنگ میل قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا وزیر اعلی منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ 

امریکا کا کہنا تھا  کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا اور پاکستان کے مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو ملک کی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+