مریم نواز نے مفت گھروں کا بڑا اعلان کر دیا

مریم نواز

نیوزٹوڈے: وزیر اعلی مریم نواز نے "اپنا گھر اپنی چھت" کے پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے مطابق، پنجاب میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن کے لوگوں کے لیے تین ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔  گھروں کی تعمیر کا ماڈل چھے ہفتوں کے اندر اندر بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کم ڈاوٗن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریب کےلیے چھت مہیا کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+