گوادر کے متاثرہ افراد کے لیے شہباز شریف کا امداد کا اعلان

شہباز شریف کا امداد کا اعلان

نیوزٹوڈے:  وزیر اعظم نے گوادر میں بارشوں کے دوران حادثات سے جاں بحق ہونے والے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے، جہاں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر سیاسی شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گوادر میں ہونے والے نقصان پر بریفنگ دی۔ 

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جن کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، انہیں 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک امداد دی جائےگی۔ جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان کو ساڑھے تین لاکھ روپے تک امداد دی جائیں گی ، بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے ، جب  کہ زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔  اور یہ رقم چار دن کے اندر اندر متاثرین کے حوالے کر دی جائے گی۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+