شاہراہ قراقرم پر پھنسے مسافروں کو بروقت آپریشن کرکے پاک فوج نے نکال لیا

شاہراہ قراقرم

نیوز ٹوڈے :   لگاتار طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند ہو گئی جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جانے کی وجہ سے کثیر تعداد میں مسافر پھنس گۓ ـ فوج کے جوانوں نے سول علاقہ کی سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر لینڈ سلائیڈ نگ کی وجہ سے پھنسی 20 گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کو ریسکیو کرتے ہوۓ چلاس منتقل کر دیا - 'آئی ایس پی آر' کی رپورٹ کے تحت 2 سے 3 مارچ تک "ضلع ویامر" میں مسلسل 36 گھنٹے تک شدید بارش کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، اور کئی جگہوں پر گاڑیوں کی آمدو رفت رک گئی -

جس سے جی بی اسکاؤٹس نے شاہراہ قراقرم پر پھنسے مسافروں کی فوری مدد کیلیے پاک فوج کے جوانوں نے کوششیں شروع کر دیں - اور راولپنڈی سے گلگت جانے والے ڈاکٹر کو اس کی فیملی سمیت ریسکیو کیا ـ اس کے علاوہ 20 گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو بھی ریسکیو کرکے چلاس منتقل کیا گیا ـ اسکاؤٹس نے کھانے پینے کی اشیا اور دوائیاں بھی فراہم کیں ـ سڑک کو قابل استعمال بنانے میں سول انتظامیہ اور ایف ڈبلیو او نے بھی پاک فوج کا ساتھ دیا ـ آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن میں ڈرون کی مدد بھی حاصل کی گئی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+