اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر

اسحاق ڈار

نیوزٹوڈے: پی ایم ایل این کی جانب سے چار مرتبہ وزیر خزانہ رہنے والے اسحاق ڈار کی بجائے معروف اینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔  ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب کا نام وزارت خزانہ کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد اسحاق ڈار کا نام وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ 

نومنتخب وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق ، وزارت خزانہ کا قلم دان محمد اورنگزیب کو ہی سونپا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ، لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں محمد اور نگزیب کا اہم کردار ہو گا۔ معاشی ٹیم سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کا ہو گا، وہ اسحاق ڈار سے اس حوالے سے مشاورت ضرور کریں گے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+