بھارت نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

بھارت

نیوزٹوڈے:  بھارت نے پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کی ٹنل مکمل کر لی جس کا افتتاح آج ہو گا۔  بھارت میڈیا کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو ٹنل کا افتتاح کریں گے۔ پانی کے اندر اس تعمیر کردہ سرنگوں کو ایک شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔  بھارتی شہر کولکتہ میں ایک بڑے دریا کے نیچے سے گزرنے والی بھارت کی یہ پہلی زیر زمین میٹرو ٹنل ہے، جو ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ 

دریا کے نیچے بنائی جڑواں سرنگیں 520 میتر لمبی ہیں، جو کولکتہ کو ہاوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو ریل کے 4.8 کلو میٹر فاصلے کا حصہ ہیں۔ یہ ٹریک دریا کی تہہ کے 52 فٹ نیچے سے گزرے گا اور فی گھنٹہ تقریبا تین ہزار سے زیادہ افراد کو لا جانے کا کام کرے گا۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+