آر ایل این جی کنیکشنز پر پابندی ختم
- 06, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: آر ایل این جی کنکشنز سے پابندی اٹھانے کے نوٹسز کا اجراء جاری۔ سوئی نادرن کی جانب سے لاہور ریجن میں ایک ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیے۔ سوئی نادرن کمپنی کی جانب سے ڈومیسٹک آر ایل این جی نوٹس جاری ہونگے۔ اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی ٹیرف پر گیس کینکشن لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔ جہاں گیس پائپ لائن بچھ چکی وہاں وہاں آر ایل این جی ٹیرف کے تحت گھریلو کینکشن فراہم کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سوئی گیس کمپنی نے نومبر 2021 کو گیس کینیکشن پر پابندی عائد کی تھی۔
تبصرے