اننت امبانی کی شادی میں پاکستان کا راج
- 06, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: بھارتی شہر جام نگر میں بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں کی دھوم مچی رہی۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند با اثر شخصیات نے شرکت کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ، شادی میں اسٹارز نے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔ رنبیر کپور نے کاک ٹیل پارٹی کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے لباس کا انتخاب کیا۔ اسی طرح ارجن کپور نے بھی پاکستانی ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی فراز منان کا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ انیل کپور کی بیٹی نے بھی حسن ریہر کا لباس زیب تن کیا تھا۔
تبصرے