پیٹرول کی قیمت کے بارے مفتاح اسماعیل کی بڑی پیش گوئی

مفتاح اسماعیل

نیوزٹوڈے:  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں جولائی تک اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم پیٹرول کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔  سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ نواز شریف کے ساتھ کام کیا ہے، میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہد خاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ایم کیو ایم کی سیٹوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ ایم کیو ایم کو نیشنل اسٹیڈیم کی بھی  6,7 نشستیں ملنے والی تھیں، ایم کیو ایم کیساتھ جو گزشتہ الیکشن میں ہاتھ ہوا اس بار سود سمیت لیا ہے۔ معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا  کہ معاشی اعشاریے بہتر ہیں مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی ، مجھے یقین نہیں کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+