اوکاڑہ میں شادی والا گھر چند منٹوں میں ماتم کدہ بن گیا

شادی والا گھر

نیوز ٹوڈے :   اوکاڑہ میں شادی والا گھر چند منٹوں میں ماتم کدہ بن گیا ـ لاہور سے آۓ ہوۓ مہمانوں کو علم ہی نہیں تھا کہ وہ جس شادی میں شرکت کیلیے جا رہے ہیں وہی جگہ ان کی قتل گاہ بن جاۓ گی - لاہور سے ( مہدی حسن ) اپنے دو بیٹوں اور بہو کے ساتھ اوکاڑہ بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلیے آۓ ہوۓ تھے - دوران تقریب ملزم ( راشد) نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شادی والے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی ـ جس سے مہدی حسن کے دونوں بیٹے ( شہزاد اور اللہ دتہ ) جاں بحق ہو گۓ -

جبکہ دلہے کا چچا اور اس کی بہو زخمی ہو گۓ - علاقے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ' ڈی ایچ کیو' ہسپتال منتقل کر دیا ہے ( ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان ) نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے - ابتدائی رپورٹ کے مطابق رشتے کے جھگڑے کی وجہ سے ملزم نے مہمانوں پر فائرنگ کی تھی ملزم کا نشانہ صرف دلہے کا چچا اور اس کے خاندان والے لوگ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+