مریم نواز کا طلبہ کے لیے شاندار تحفہ
- 07, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت اعلی سطح پر اجلاس بلا لیا گیا۔ اس اجلاس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ مزید اسکالرشپس ، آئی پیڈز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی نے پیف اسکالرشپ کے پلان کا بھی جائزہ لیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ضروریات کا تعین کرتے ہوئے ہم طلباء کو آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔ مزید انہوں نے کہا کہ طلبہ کی رائے کے بعد ہی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ، تعلیم کو بے مقصد نہیں چھوڑا جائے گا، اس کا حق سب کو ہے، اور سب کو مل کر ہی رہے گا۔
تبصرے