بجلی کے بلوں میں گھپلے، اپنے بل کو احتیاط سے چیک کریں
- 07, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: لیسکو کی سست روی کا مظاہرہ عوام بھگتنے لگے ۔ پرانے خراب میٹر تبدیل نہ کرنے پر ، لیسکو نے لوگوں کو بھاری بھرکم بل بھیج دیے۔ لیسکو میں ہزاروں تھری فیز میٹر کو تبدیل نہ کیا جا سکا۔ مجموعی طور ہر 40 ہزار سنگل و تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا دیا گیا ہے۔ کمپنی نے خراب اور جلنے والے میٹرز کو چار ماہ تک تبدیل نہیں کیا۔ تاہم صارفین کو چار ماہ کا اکٹھا بل بھیج دیا گیا، جس کے باعث شہری سخت پریشان اور احتجاج کر رہے ہیں۔ تمام سرکلز میں خراب ہونے والے میٹرو کی تعداد 37 ہزار 900 تک ہے۔
تبصرے