صدر پی ٹی آئی کی مریم نواز سے معافی

مریم نواز

نیوزٹوڈے:  تحریک انصاف لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے وزیر اعلی مریم نواز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بیٹی کی طرح ہیں۔ ویڈیو میں بیان دیتے ہوئے  ، انہوں نے کہا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی، ان سے متعلق جزبات میں آکر بات کر گیا۔ 

جمیل اصغر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں ، میں ہاتھ جور کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں، کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ صدر پی ٹی آئی لاہور نے کہا کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، اور مریم نواز میری بہن اور بیٹی کی طرح ہے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+