رواں سال رمضان میں سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہوگا؟

روزہ

نیوزٹوڈے: رمضان المبارک کا مہینہ اگلے ہفتے 13 مارچ سے شروع ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک میں بارشوں کا امکان ہے۔ رمضان ممکنہ طور پر 11 یا 12 مارچ کو شروع ہوگا۔ مختلف ممالک میں اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے سے سترہ گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ سب سے کم وقت ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ بھی اس سال 12 سے 13 گھنٹے تک کا دورانیہ ہو گا۔ 

اور سب سے طویل روزہ کون سا ہو گا؟ گرین لینڈ، فن لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال طویل ترین روزہ رکھیں گے۔ ان کے روزے کا دورانیہ 17 گھنٹے تک ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+