بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی؟ نصاب مقرر

بینک اکاؤنٹ

نیوزٹوڈے: غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزارت نے کہا ہے کہ بینک اس سال رمضان کے پہلے دن ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم  ہونے پر  کٹوتی کرے گا۔  وزارت نے کہا کہ مذکورہ بالا معیار کو پورا کرنے والے صارفین اپنے اکاؤنٹ میں موجود کل رقم پر زکوٰۃ کی مد میں 2.5 فیصد ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

یکم رمضان کو 135,179 روپے سے کم بیلنس والے اکاؤنٹس کو زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ اس سال رمضان المبارک کا پہلا چاند نظر آنے کے بعد 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+