نیشنل عورتوں کا عالمی دن، عائشہ عمر کا تمام خواتین کیلئے تحفے کا اعلان

عالمی خواتین

نیوزٹوڈے: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کو خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ خواتین کی سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کے دن کا تھیم، "خواتین میں سرمایہ کاری، تاکہ ترقی کو تیز کیا جا سکے۔" اس دن کی مناسبت سے متعدد تقاریب اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

پی ایم کا پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت خواتین کے مساوی حقوق کو یقینی بنانے اور انہیں تعلیم اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن خواتین کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے موثر کردار کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت خواتین کے مساوی حقوق، ان کے تحفظ اور تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے اقدامات کرتی رہے گی۔

اداکار عائشہ کا تحفہ 

اداکار عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر آج 8 مارچ کو میری فلم ٹیکسالی گیٹ کی خصوصی سکریننگ ہو گی۔ یہ فلم تمام خواتین کے لیے اسلام آباد کراچی  اور لاہور میں مفت دکھائی جائے گی گی، عائشہ عمر نے کہا کہ کل یہ فلم مرد حضرات بھی دیکھ سکتے ہیں مگر انہیں یہ فلم دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے ہوں گے۔ 



 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+