صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لیے مفت علاج بحال کرنے کا فیصلہ

صحت کارڈ

نیوزٹوڈے:  خیبر پختونخوا میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت تمام شہریوں کے لیے مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  وزیر اعلی کے پی نے زیر صدارت اجلاس میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت صوبے کی 100 فیصد آبادی کے لیے مفت علاج بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اعلی حکام کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔  دوران اجلاس وزیر اعلی نے کہا کہ امن و امان کے بعد ، عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، اسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔  

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+