شہباز شریف کا 9 مارچ کے حوالے سے اہم اعلان
- 08, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل ہیں لیکن ہم مل کر حل کریں گے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مارچ کو ترقی کا سورج طلوع ہوگا اور آصف علی زرداری پاکستان کے اگلے صدر منتخب ہوں گے۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اپنے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جس طرح آئن سٹائن کبھی کسی چیلنج سے نہیں ڈرے اسی طرح شہباز شریف بھی کسی چیلنج سے نہیں ڈریں گے۔ ہم شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر موڑ پر ان کا ساتھ دیں گے۔
تبصرے