وقت آگیا ہے کہ بڑے فیصلے کریں، شہباز شریف کا اعلان
- 08, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہو گا۔ مظفر آباد دورے کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کے دوران، انہوں نے کہا کہ بارشوں سے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے بیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت کے باعث زخمی افراد کو 5 لاکھ دینےدیے جائیں گے۔ جو مکانات ہوئے ہیں، انہیں ساڑھے تین لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، آزاد کشمیر میں قدرتی آفات سے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کے گھروں کو آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔
تبصرے