پاکستان کے سیینئر اداکار کا گیم شوز کے متعلق بیان

گیم شو

نیوزٹوڈے: پاکستان کے سینئر اداکار  عمیر رانا نے اپنی ساتھی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ہمراہ ایک حالیہ  ٹاک شو میں ماہِ رمضان میں ہونے والے گیم شوز کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ یہ  شوز لوگوں میں لالچ کو فروغ دے رہے ہیں۔ رمضان جیسے بابرکت اور مقدس مہینے میں عبادات اور دینی تعلیمات کے  برعکس ایسی چیزوں کو زیادہ عام کیا جا رہا ہے۔  ہمیں ایسے حرمت والے مہینے میں انسانیت، محبت، ہمدردی اور عاجزی کو فروغ دینا چاہیے۔ اداکار نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان میں ذیادہ فوکس خصوصی گیم شوز نشر کرنے پر کیا جاتا ہے جس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔
 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+