عوام کے لیے رمضان میں ایک اور خوشخبری

رمضٓان بازار

نیوز ٹوڈے: عوام کے لیے رمضان المبارک میں قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سےکیلے اور پیاز کی برآمد روکنے کا علان کیا گیا ہے۔ اس پیشرفت کا مقصد لوگوں کی قوتِ خرید بہتر بنانا ہے۔ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے لوگوں کو رمضان میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے اس فیصلے کے فوری عمل درآمد پر بھرپور زور دیا ہے۔ اس پابندی کے مطابق کیلے کو ایران اور افغانستان جبکہ; پیاز کی پیداوار کو خلیجی ممالک کو فروخت کرنے پر سخت پابندی ہو گی۔ اس اقدام سے مارکیٹوں میں قیمتوں میں استحکام ممکن بنایا جائے گا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+