ڈرائیوروں کی جانب سے بڑا انکشاف

ترکی کی سڑک

ڈرائیوروں نے ترکی کی ڈی 915 نامی پہاڑی سڑک کو غیر سرکاری طور پر دنیا کی مشکل اور خوفناک ترین سڑک قرار دیتے ہوۓ کہا کہ اس سڑک نے  بولیویا کی یونگس روڈ  ٰموت کی سڑکٰ کو بھی خطرناک ہونے کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترکی میں ڈی 915 نامی پہاڑی سڑک 65 میل (105 کلومیٹر) طویل ہے۔ اس سڑک کا کام ترکی کے شمال مشرقی اناطولیہ صوبے کو بحیرہ اسود سے ملانا ہے۔  متعڈ خطرناک موڑ اور کناروں کی وجہ سے یہ توجہ کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ  ڈرائیوروں کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔  تاریخ کے مطابق  ترک شہر ترابزون پر روسی قبضے کے بعد روسی فوجیوں نے یہ سڑک محظ ہاتھوں اور دستی اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+