اہم صوبے میں حکومت کا رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان
- 11, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کو رمضان پیکج میں نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طور نے کہا ہے کہ رمضان مبارک لے لیے منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ شہریوں کو فوڈ پیکج کی بجائے دس ہزار روپے نقد رقم دی جائے گی، نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو بدنظمی سے بچانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ، صوبے میں تقریبا پچاس لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس ہروگرام کے تحت دس ہزار روپے دیے جائیں گے۔
تبصرے