پشاور دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ ، 2 سپاہی ہلاک اور ایک زخمی
- 12, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : پشاور میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔ زخمی ہونے والا جوان اے ایس آئی تھا ـ پشاور پولیس کے مطابق (چمکنی گیٹ) کے علاقے میں پولیس کی گاڑی اپنی معمول کی گشت پر تھی کہ راستے میں چھپ کر بیٹھے دہشتگردوں نے حملہ کر دیا -
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں دو سپاہی 'اجمل اور سراج' شہید ہوگۓ اور ایک اے ایس آئی مظہر زخمی ہو گیا - ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کی کثیر تعداد اس آپریشن کیلیے موقع پر پہنچ چکی ہے -
وسیم حسن
تبصرے