ملتان 3 منزلہ عمارت کے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق
- 12, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : ملتان شہر کے اندرونی علاقہ میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق ملتان شہر کے اندر (محلہ جوادیاں) میں موجود ایک پرانی بوسیدہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی -
ملتان ڈپٹی کمشنر کے مطابق عمارت کے گرنے سے اس کا ملبہ ارد گرد موجود عمارتوں پر جا گرا جس سے 9 لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گۓ ۔ زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو 'نشتر ہسپتال' منتقل کر دیا گیا ـ ضلعی ایمرجنسی آفیسر کے مطابق عمارت کے نیچے 11 افراد دب گۓ تھے لیکن اب تمام افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے -
وسیم حسن
تبصرے