کیلے اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد

کیلے اور پیاز کی قیمت

نیوز ٹوڈے: وفاقی کابینہ نے تازہ ترین اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیلے اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی کابینہ نے پیاز اور کیلوں کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی میں کسی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+