پاکستانی تاریخ میں پہلی بار 5 غیر منتخب شخصیات وفاقی وزیر مقرر

غیر منتخب سیاستدان

نیوزٹوڈے:  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار حکومت میں 5 غیر منتخب شخصیات کو وفاقی وزیر کا عہدہ مل گیا۔  غیر منتخب شخصیات میں احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، محسن نقوی شامل ہیں اور تین رکن اس وقت پارلیمنٹ کے رکن نہیں ہے۔ ان کے علاوہ اسحاق ڈار اور مصدق ملک بھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ، کیو نکہ ان کی رکنیت 11 مارچ سے ختم ہو گئی ہے۔ 

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان صدر مملکت نے ارکان پارلیمنٹ کی بطور وفاقی وزیر تقرری آئین کے آرٹیکل 92 کی کلاز ون کے تحت کی اور غیر منتخب شخصیات بطور وفاقی وزیر تقرری آئین کے آرٹیکل 92 کی کلاز ون کو آرٹیکل 91 کی کلاز ۹ کو ملا کر پڑھ کر کی گئی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+