عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد
- 12, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، جس کا اطلاق 2 ہفتے کے لیے ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کے پی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جیل کے گیٹ نمبر کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو دیگر قیدیوں اور جیل جانے پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پابندی کی بڑی وجہ سینٹرل جیل میں تھریٹ الرٹ ہے، انٹیلی جنس اداروں نے اڈیالہ جیل میں تھریٹ الرٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔
تبصرے