پہلے روزے ہی ، شہباز شریف کا بڑا اعلان
- 12, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چور اور ان کے مددگار نہیں بچیں گے۔ ٹیکس لگ جائے تو آئی ایم ایف کو بچایا جا سکتا ہے۔ کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیراعظم نے مہنگائی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے اعلانات کئے۔ انہوں نے کہا کہ اشرفیہ کو سبسڈی دینے کا کوئی جواز نہیں، جلد ختم کر دیں گے۔ مہنگائی کو کم کریں گے اور غریب عوام کو ریلیف دیں گے، وقت ضائع نہیں کریں گے اور اب کسی قسم کی پریشانی برداشت نہیں کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ خزانے میں ہزاروں ارب روپے جمع ہو جائیں تو تین سو ارب غائب ہو جائیں گے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر مہنگائی کے خلاف لڑنا ہے، ہمیں بہت محنت کرنی ہوگی، تاہم جلد ہی ہم ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔
تبصرے