ڈیل کیلئے کن کن لوگوں نے رابطہ کیا ؟ علیمہ خان نے بتا دیا

علیمہ خان

نیوزٹوڈے:  پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ڈیل پر بات کی۔ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہو، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کو جیل سے نکال دیں گے، اگر آپ لوگ چپ کر کے بیٹھ جاؤ گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تمام کیسز کا سامنا کر رہی ہے، پی ٹی آئی بانی کو آنت کا درد تھا، سپرنٹنڈنٹ جیل کو بتانا چاہیے تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ہم مریم نواز کو ن لیگ کے دفتر، کلمہ چوک اور کور کمانڈر ہاؤس میں لے کر جائیں گے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+