فری وائی فائی پراجیکٹ کی منظوری

فری وائ فائی

نیوزٹوڈے: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب  بھر میں مفت وائی فائی کی سہولت اور ارفع کریم ٹاور 2 بنانے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور 2 کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے، پنجاب سمیت بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔  لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرکے آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔  لاہور کے دس اہم مقامات پر فری پراجیٹ کا آغاز دو ہفتوں کے اندر اندر کر دیا جائے گا۔ صوبے میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+