'آلو بخارے کی چٹنی' سے افطار کا ذائقہ دوبالا کریں، ترکیب جانیں

آلو بخارے کی چٹنی

نیوزٹوڈے: افطار میں گھروں میں کئ قسم کے کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں زیادہ تر فرائی کی ہوئی جیزیں جیسا کہ پکوڑے، سموسے ، کباب وغیرہ عام ہیں۔ ان کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ساتھ کوئی چٹنی بھی ہو۔  اگر یہ چٹنی آلو بخارے کی ہو تو کیا ہی  بات ہے، تو آئیے ، اسے بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔ 

اجزاء:

  1.  آلو بخارا – ایک پاؤ
  2. املی – ایک پاؤ
  3. بادام کی گری – دس عدد
  4. چینی – آدھا پاؤ
  5. کشمش – آدھا چھٹانک
  6. لہسن – چار جوے
  7. ثابُت مرچ – چار عدد
  8. کلونجی – ایک چائے کا چمچ
  9. سفید سرکہ – ½ پیالی
  10. نمک – آدھا چائے کا چمچ

ترکیب

سب سے پہلے آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں اور جب وہ نرم پڑ جائیں تو انہیں ہاتھ کے ساتھ اچھی طرح مسلے، اب اس میں املی جا گاڑھا رس ملادیں۔ پھر ایک مٹی کی ہنڈی میں آلوبخارے، املی، چینی یا گڑھ ، ابلے بادام ، کٹا لہسن، ثابت لال مرچ، کلونجی اور سفید سرکہ ملا کر ہلکی سی آنچ پر پکالیں۔ چٹنی گاڑھی ہونے کے بعد چولھے سے اتاریں اور ٹھنڈا کرنے لیے رکھ دیں۔ افطاری کے وقت فرائی کی ہوئی چیزوں اور دہی بھلوں کے ساتھ مزے سے ڈال کر کھائیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+