پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
- 13, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق معیاری زندگی ہر فرد کا حق ہے، انسانی زندگیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اس لیے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
اور ماحول کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی جاےَ گی- اور اس کے ساتھ ساتھ مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پرپلاسٹک بیگز پر پابندی لگا دی جائے گی۔
تبصرے