صارفین کے حقوق کا عالمی دن کب منایا جائے گا؟
- 14, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: عالمی یوم صارف کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے آگاہی اور آگاہی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جس میں صارفین کے حقوق پر روشنی ڈالی جاےَ گی سرکاری اداروں میں بدعنوانی کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں صارفین اپنے حقوق سے محروم ہیں۔
بجلی، ڈیزل، گندم، آٹا، گھی، چاول، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے رجحان سے لاکھوں صارفین کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا عالمی دن ہر سال 15 مارچ کومنایا جاتا ہے-اس کے علاوہ بجلی اور گیس فراہم کرنے والے ادارے، موبائل کمپنیاں اور دیگر ادارے صارفین کے حقوق پامال کر رہے ہیں۔
تبصرے